સહીહુલ્ બુખારી હદીષ નંબર : ૬૩૦૭ | صحيح البخاری : ٦٣٠٧ | Sahih Bukhari : 6307

 


٨- وعن أبي هريرة قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول: والله إني لأستغفر الله وأتوب إليه في اليوم أكثر من سبعين مرة،

صحيح البخاری : ٦٣٠٧


 🔁 language: Hindi | Gujarati 

حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے انھوں نے کہا: میں نے سنا رسول اللہ ﷺ فرماتے تھے: ”اللہ کی قسم ! میں دن میں ستر مرتبہ سے زیادہ اللہ سے گناہوں کی بخشش مانگتا اور اس کی بارگاہ میں تو بہ کرتا ہوں۔

(صحيح البخاری : ٦٣٠٧) 

فوائد و مسائل :

١- اس میں تو بہ و استغفار کی ترغیب ہے کہ جب نبی ﷺ جو مغفور تھے اللہ نے آپ کے اگلے پچھلے تمام گناہ معاف فرما دیے تھے جو دراصل گناہ بھی نہیں تھے بلکہ حَسَنَاتُ الْأَبْرَارِ سَيِّئَاتُ الْمُقَرَّبِينَ (یعنی بسا اوقات بعض کام عام صالحین کی نیکیوں میں شمار ہوتے ہیں لیکن اگر وہی کام اللہ کے برگزیدہ اور مقرب لوگ کریں تو ان کے حق میں ناپسندید ہوتے ہیں۔ ) کے مطابق خلاف اولی کام تھے جنھیں گناہ سے تعبیر کر دیا گیا، تو پھر ہم عام لوگ کس طرح تو بہ واستغفار سے بے نیاز رہ سکتے ہیں جب کہ سر سے لے کر پاؤں تک ہم گناہوں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

٢- توبہ کی کثرت اور اس کا استمرار ضروری ہے تا کہ غیر شعوری گناہ بھی معاف ہوتے رہیں۔ اگلی حدیث میں بھی تو بہ کی تاکید ہے۔


ایسے ہی اور میسج حاصل کرنے کے لیے واٹساپ چینل کو جوئن کر لیجیے.

☜︎︎︎واٹساپ چینل سے جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں☞︎︎︎

- - - - - - - - - - - - - - - - - - - 

 مکتبہ مصباح الاسلام احمدآباد، گجرات

Post a Comment

0 Comments